ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :عوام ڈیجیٹل نظام سےہم آہنگ ہونا ضروری ہے:کرن کرشنن

بھٹکل :عوام ڈیجیٹل نظام سےہم آہنگ ہونا ضروری ہے:کرن کرشنن

Tue, 29 Aug 2017 21:16:55    S.O. News Service

بھٹکل:29/اگست (ایس اؤنیوز)جدید دنیا میں نقدی کے بغیر لین دین کی اہمیت بڑھ گئی ہے، ہر ایک ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ ہونے کی بیلکے سنڈیکیٹ بینک کے مینجر کرن کرشنن نے اپیل کی۔

وہ یہاں تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود کے کانمدلو دیہات کے شری درگاپرمیشوری ہال میں اگینان جیوتی مرکز بھٹکل، سنڈیکیٹ بینک بیلکے کے اشتراک سے منعقدہ ’’گوئنگ ڈیجیٹل ‘‘نامی پروگرام کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بھیم ایپ کے استعمال اور اس کے فائدوں پر روشنی ڈالی۔ مرکز کے دیانند گونڈو نے معاشی خواندگی اور سماجی تحفظ منصوبہ جات بھیما یوجنا، سکنیا سمرودھی یوجنا، پردھان منتری سرکشا اور بینکوں کی طرف سے دی جانے والی مختلف سہولیات کی جانکاری دی ۔ بیلکے گرام پنچایت ممبر ناگپا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ضلع پنچایت کی سابق ممبر سویتا گونڈ، یوتھ سنگھ کے صدر مادیو گونڈ، گرام پنچایت ممبر کرشنا گونڈ،گنپتی گونڈ،تارارمیش نائک موجود تھے۔ گیتانائک نے استقبال کیاتو یوتھ سنگھ کے ممبران، خودکار سنگھ کی خاتون ممبران ، عوام وغیرہ پروگرام میں شریک تھے۔


Share: